ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ایکسس بینک نے بہار میں نئی شاخیں شروع کیں 

ایکسس بینک نے بہار میں نئی شاخیں شروع کیں 

Sat, 12 May 2018 01:55:09    S.O. News Service

پٹنہ:11/مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بھارت میں تیسرے سب سے بڑے نجی شعبے کے بینک ایکسس بینک نے آج پٹنہ میں قدوائی پوری اورمیٹھا پور میں اپنی نئی شاخوں کا آغاز کیا۔ ان شاخوں کے ذریعہ جمع اور قرض کے ساتھ ساتھ  بچت اورکرنٹ اکاؤنٹ اور لاکر وغیرہ کو سہولیات جیسی بینکنگ خدمات کی بڑی سیریز کی پیش کش کی جائے گی۔ایکسس بینک اس شاخ کے ذریعہ نئے گاہکوں سے منسلک  ہونے کی کوشش کرے گی۔ اس کے علاوہ گاہکوں کو ایکسس پے، ایکسس موبائل ایپلی کیشنز وغیرہ سے ڈیجیٹل خدمات بھی فراہم کی جائیں گی۔ اس شاخ کو گاہکوں روزمرہ کے لین دین کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کی ترغیب دی جائے گی۔ ڈیجیٹل ادائیگی کے حل کے معاملے میں، ایکسس بینک ملک بھر میں کیش لیس لین دین کے لئے پورے ملک میں ضروری بنیادی سہولیات فراہم کرا رہا ہے۔ بینک کی فوری ردعمل (QR) کی بنیاد پرا سکیننگ سسٹم چھوٹے کاروباریوں کی کیش لیس لین دین کے لئے بہت مفید ڈیجیٹل پلیٹ فارم ثابت ہوئی ہے۔اس نئی شاخ کے افتتاح کے موقع پر،ایکسس بینک کے صدر اور ہیڈ برانچ بینکنگ، صدر سنجے سلاس نے کہا، "ہم پٹنہ میں اپنی نئی شاخوں کو کھول کر بہت خوش ہیں۔ بہار میں خوردہ اور ادارہ جاتی گاہکوں کے درمیان بینکنگ خدمات اورپروڈکٹوں کی اضافی مانگ کی جانب ہماریہ توجہ گئی ہے اور اس خلیج کو ختم کرنے کے لئے ہم نے اپنے موجودہ نیٹ ورک کی توسیع کی ہے۔اس سے ہمیں گاہکوں کو خدمات فراہم کرنے اورانہیں بہتر بینکنگ تجربہ فراہم کرنے میں سہولت  ہوگی۔ ہم اپنے مسلسل بڑھتے ہوئے گاہک بنیاد کے لئے ڈیجیٹل سہولیات کے ساتھ لیس بہتر بینکنک خدمات فراہم کرنے کے لیے پابندعہدہیں۔


Share: